ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالویادونے کی فوج کی تعریف، سرجیکل اسٹرائیک کے کریڈٹ پر کی بی جے پی کی تنقید

لالویادونے کی فوج کی تعریف، سرجیکل اسٹرائیک کے کریڈٹ پر کی بی جے پی کی تنقید

Tue, 11 Oct 2016 12:13:03    S.O. News Service

پٹنہ،10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے پاک مقبوضہ کشمیر میں انجام دئے گئے سرجیکل اسٹرائیک کے لئے ہندوستانی فوج کی تو تعریف کی لیکن اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی این ڈی اے کی قیادت والی مرکزی حکومت کا مذاق اڑایا۔لالو نے اپنی بیوی رابڑی دیوی کے 10سکرلر روڈ پر واقع رہائش کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب سرجیکل اسٹرائیک کارروائیوں کا خودہی کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔لالو نے سماجوادی لیڈر رام اقبال ورسی کی آخری رسومات کے لئے بھوجپور ضلع کو روانہ ہونے سے ٹھیک پہلے میڈیا سے یہ بات کہی۔آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ فوج کو اس کام کے لئے جانا جاتا ہے،اس نے ملک میں دہشت گردوں کو بھیجنے کی پاکستان کی کوششوں کی شدید جواب دیا ہے اور مستقبل میں بھی وہ ایسا کرتی رہے گی،مجھے یقین ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہماری بہادر فوج اس طرح کی بڑی سرجری مستقبل میں بھی کرے گی۔انہوں نے اپنے اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے درمیان رنجش کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور نتیش کمار کے درمیان مضبوط تعلق ہے۔لالو پرساد اور نتیش کمار کو ریاست کی سیاسی گلیاروں میں بڑے بھائی اورچھوٹے بھائی کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔آر جے ڈی سربراہ نے کہاکہ میں نے کل نتیش کمار کو درگا پوجا کی نیک خواہشات دیں۔بی جے پی ہمارے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔بہار میں اتحاد کی حکومت جس کامیابی کے ساتھ اب کام کر رہی ہے، اسی کامیابی کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔


Share: